زمبابوے اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

ہراری(سپورٹس ڈیسک) زمبابوے اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعرات کوہرارے میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کیمطابق سیریز کا دوسرا میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ بھارتی ٹیم ان دونوں میں زمبابوے کے دورہ پر ہے جہاں وہ اپنے دورہ زمبابوے کے دوران تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں