پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ سپلائرز کے خلاف گرینڈ آپریشن

ٹھوکر نیاز بیگ پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 3گاڑیوں میں موجود مضر صحت دودھ موقع پر تلف،ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ سپلائرز کے خلاف گرینڈ آپریشن۔۔!!تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ٹھوکر نیاز بیگ پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔جدید لیکٹوسکین مشین سے چیکنگ کے دوران دودھ میں فیٹ، ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ڈیری سیفٹی ٹیم نے ٹیسٹ فیل ہونے پر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا ۔
گاڑی نمبرآر سی338،ایل آر 4437اورایل ای ٹی4544میں غیر معیاری دودھ سپلائی کیا جارہاتھا۔

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر وارث اقبال اور امجد علی نامی سپلائرز کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ دودھ جیسی نعمت میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔تلف شدہ دودھ کی مقدار میں اضافے کیلئے خشک پاؤڈر، آلودہ پانی اور کیمیکلز کا استعمال کیا گیا تھا۔ قدرتی اجزاء سے محروم دودھ انسانی جسم میں پیٹ، انتڑیوں اور معدے کی متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔شعیب جدون نے عوام سے گزارش کی ہے کہ گردونواح میں موجود ایسے عناصر کی پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں۔صوبہ بھر میں معیاری دودھ کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں