ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی کاروائی، 30 سے زائد بلڈنگ سٹرکچر کا خاتمہ

پشاور(کرائم ڈیسک) حویلیاں بائی پاس روڈ کے اطراف رائٹ آف وے اور بلڈنگ پلان کین لاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی کاروائی، 30 سے زائد بلڈنگ سٹرکچر کا خاتمہ اور ہدایات جاری۔اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم کی زیر نگرانی ٹی ایم۔اے حویلیاں کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی گئی۔

سٹرک کے اطراف رائٹ آف وے اور بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی پر بے ہنگم تعمیرات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ہیوی مشینری کے زریعی30 سے زائد بلڈنگ سٹرکچرز کا خاتمہ یقینی بنایا گیا۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ قانون کا احترام کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون یقینی بنائیں اور دھمتوڑ بائی پاس کے اطراف رائٹ آف وے اور بلڈنگ پلان سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ ٹی ایم اے سے رابطہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں