مردان میں مشتبہ و غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی ڈرگ کنٹرولر مردان کے ہمراہ مشترکہ کارروائی

پشاور(کرائم ڈیسک) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایات پر مشتبہ و غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے ڈرگ کنٹرولر مردان کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کامران خان کی نگرانی میں ڈرگز انسپکٹرز ڈاکٹر صفی اللہ، ہارون الرشید و عبدالروف نے کاٹلنگ میں مشتبہ، غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات کی فروخت کے حوالے سے شکایات موصول ہونے پر مختلف میڈیکل سٹوروں کا معائنہ کیا۔

دوران معائنہ غیر رجسٹرڈ شدہ، مشتبہ، مس برینڈیڈ، بغیر ورانٹی اور انڈین ادویات کی بڑی تعداد فروخت کرتے ہوئے پکڑی گئی جس کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ اس دوران 8 میڈیکل سٹوروں کو سیل کرتے ہوئے ادویات ڈرگز انسپکٹرز نے تحویل میں لیکر سیمپلز کو ٹیسٹنگ کیلئے لیبار ٹری بھیج دئیے۔ انتظامیہ و ڈرگز کنڑرول کے افسران کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی و مکمل تفتیش کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں