سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی بڑی کمی

2700 روپے کی کمی سے فی تولہ قیمت 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی

کراچی(کامرس ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ اور دس گرام کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی سے 1790 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی برقرار رہنے کے سبب فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2700 روپے اور 2315 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 139000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 119170روپے کی سطح پر آگئی۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کی1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں