بلین ٹری سونامی کے اثرات، بنجر زمین سر سبز ہونے لگی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بلین ٹری سونامی کے اثرات سامنے آنے لگے، بنجر زمین سر سبز ہونے لگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ماحول کے تحفظ اورخصوصاً اپنی آئندہ نسلوں کو موسمیاتی تغیرات کےاثرات سےمحفوظ بنانے کے لیے متعارف کروایا جانےوالا ہمارا بلین ٹری سونامی پروگرام پہلے ہی ماحول اور جنگلی حیات پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2020ء سے پہلے چھانگا مانگا کے جنگل کی 2500 ایکڑ بنجر زمین تھی جو بلین ٹری سونامی کے تحت لگائے جانے والے پودوں کے بعد سرسبز ہو گئی ہے۔

ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل سے پہلے اور بعد میں نے گزشتہ سال لاہور میں راوی سگیاں پل کے قریب آغاز کیا تھا۔ صرف ایک سال کے دوران یہاں پر ناقابل یقین پیش رفت دیکھی گئی۔ ہم نے 70 سے زیادہ لاہور میں میاواکی جنگل اُگائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ لاہور کے وسط میں موجود جنگل کے باغبان کہہ رہے ہیں مذکورہ جنگل جنگلی حیات سے بھرا ہوا ہے۔ بلّوکی نیچر ریزرو کا آغاز 2019 میں قبضہ مافیا سے اراضی واگزار کروانے کے بعد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں