مرغی کے گوشت کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

لاہور پتوکی( این این آئی)شہرمیں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کے رجحان کے بعد ایک ہی روزمیں19روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔اضافے سے برائلر گوشت کی قیمت277روپے ،زندہ برائلر مرغی 13روپے اضافے سے191روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پرمستحکم رہی دوسری جانب  پتوکی، ہلہ ، سرائے مغل،حبیب آباد،جمبر،پھولنگر میں قصابوں نے بیف گوشت کے من مرضی ریٹ مقرر کرلئے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی انتظامیہ قصابوں کیخلاف کاروائیاں کرنے سے گریزاں ،ڈی سی قصور، چیف سیکرٹری پنجاب ، وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں بتایا جاتا ہے کہ پتوکی،ہلہ ، سرائے مغل،حبیب آباد،جمبر،پھولنگر کے

علاقوں میں قصابوں نے بیف گوشت کے من مرضی ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ 410 روپے ہے اور مارکیٹ میں 450 سے 500 روپے تک فی کلو فروخت ہورہا ہے تحصیل پتوکی انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کرلی اور قصابوں کو کھلی چھوٹ دے دی قصابوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ تاحال کاروائی نہ کرسکی بتایا جاتا ہے تحصیل پتوکی انتظامیہ کے عملے نے قصابوں کے ساتھ ماہانہ منتھلی طے کر رکھی ہے جو منتھلی نہ دے تو اس کے خلاف انتقامی کاروائی کی جاتی ہے اس لئے محکمہ کاروائی سے گریزاں ہے ڈی سی قصور، چیف سیکرٹری پنجاب ، وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی انتظامیہ کے خلاف کاروائی میں لائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں