آج رات 12بجے سے پہلے پہلے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں بھروالو پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔۔۔ پٹرو ل اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد، کراچی (این این آئی)کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنےکی تجویز کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز

کی ہے۔ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز پر اپنی تجویز دیگی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا گیا ہے۔اوگراکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔ترجمان اوگرا نےکہا کہ قیاس آرائیوں سے افراتفری میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا خدشہ ہے۔ اس لئے قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 6روپےاضافے کی تجویز پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام پہلے ہی اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں روز بڑھتے ہوئے اضافہ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ بجلی اور گیس کی قمیتیں بھی عوام کی کمر توڑ رہی ہیں یوں سفید پوش عوام کا گزر بسر مشکلسے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اس پر پیٹرولیم مصنوعات پر اضافہ عوام پر بم گرانے کے مترادف ثابت ہوگا۔اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیرخزانہ سے مطالبہ کیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کی سمری کو عوامی مفاد میں نہ صرف مسترد کر دیں بلکہ ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے مہنگائی میں کمی اور بالخصوص اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں نما یاں کمی ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں