میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان قرار دیدی، ذرائع

کراچی: (نیوز ڈیسک) محکمہ صحت سندھ کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے پسند کی شادی کرنیوالی دعا زہرہ کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان قرار دی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کی عمر کا تعین کر لیا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں دعا زہرہ کو “مائنر” لکھا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 15 سال سے زیادہ اور 16 سال سے کم ہے۔

دعا کی عمر کے تعین کیلئے محکمہ صحت سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی پروفیسر صبا سہیل نے کی۔ بورڈ نے عمر کے درست تعین کیلئے مختلف ایکسرے اور ٹیسٹ کئے جن کی روشنی میں عمر 15 سے 16 سال کے درمیان قرار دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں