روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری، مزید 8 پیسے مہنگا

کراچی : (نیوز ڈیسک) پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری جاری ہے جبکہ امریکی کرنسی میں مزید 8 پیسے کا اضافہ ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 202 روپے پر فروخت ہوا، موجودہ حکومت میں ڈالر 18 روپے سے زائد مہنگا ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی رہی ، 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس سے گر کر 41 ہزار پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا تھا۔

دن کے آغاز پر مارکیٹ 100 انڈیکس میں 227 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کھلی، دن کے وسط تک انڈیکس میں 312 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 638 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ دن کا اختتام انڈیکس 564 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 386 پر ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں