کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا روز، قومی کھلاڑی نیٹ سیشنز میں ان ایکشن ہوں گے

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) نیشنل ہائی پرفارمنس میں کنڈیشنگ کیمپ کے دوسرے روز قومی کھلاڑی نیٹ سیشنز میں ان ایکشن ہوں گے، فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی کیمپ کا حصہ بن گئے۔

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ جاری ہے، قومی کھلاڑی پاور ہٹنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور مشقیں کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کا آج پریکٹس سیشن شروع ہو گا، دوسری جانب قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی خود درخواست دے کر کیمپ کا حصہ بن گئے ہیں، انہیں کیمپ کے لیے بلائے جانے والے ساٹھ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں