عمران خان کے سرپرائز پر شوبز شخصیات خوشی سے نہال

وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی میں دیے گئے’ سرپرائز‘ کو مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تو سراہا جارہا ہے۔ لیکن شوبزستارے بھی عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کواس طریقے سے مسترد کرنے پرخوشی کا اظہارکرتے نظرآرہے ہیں۔
ممتازاداکاراورٹی وی میزبان فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پراپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کی خوشی مناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہن آرام اے‘

اداکارہ اورعمران خان کی بڑی مداح اریج فاطمہ نے بھی انسٹا گرام اسٹوری پردل کھول کر ’قہقے’ لگائے۔
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتے بھالو کی تصویربھی شیئرکی۔
شوبزشخصیات انسٹا گرام کے ساتھ ساتھ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹربھی اظہارمسرت کرتی نظرآئیں۔
گلوکارہارون شاہد نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد یکے بعد دیگرے کی گئی ٹوئٹس میں لکھا کہ’ یاد رکھیں جب انہوں نے کہا ’ لوگ جمع کرنے سے کیا ہوگا، فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا‘
درحقیقت انہوں نے عوام اور پاکستانیوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔ ’عمران خان نے پارلیمنٹ سے گیم لے کراپنی قوم کوعزت دی۔‘

دوسری ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ’ سارا دن گرمی میں فیلڈنگ کرواکے جب بیٹنگ آئی تواگلے ڈیکلیئرکرکے چلے گئے۔ اوپرسے گیند، ٹیپ اورگراؤنڈ کے پیسے بھی بھرنے پڑگئے۔‘

اداکارہ صبا قمرنے بھی عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پران کے حق میں ٹوئٹس کیں اوراظہارمسرت کیا۔
اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ’جمہوریت زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔ اللہ کرے جیت پاکستان کی ہو‘

اپنا تبصرہ بھیجیں