عائزہ خان کا نیا لک مداحوں کو بھا گیا

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے۔عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر می دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے بالوں کو کرل کیا ہوا ہو جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے بے تحاشا لائکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر پوت کی تھیں۔عائزہ خان نے برائیڈل لک کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے دلکش زیورات بھی پہن رکھے ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔واضح رہے اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں