عاطف اسلم نے شادی کی سالگرہ پرروایت برقرار رکھی

گلوکارعاطف اسلم نے گزشتہ سال کی روایت برقراررکھتے ہوئے اپنی ‘ملکہ’ کو ایک بار پھر بہترین انداز سے شادی کی نویں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

اسلام آباد(شوبز ویب ڈیسک) ذاتی زندگی کو شازونادرہی مداحوں کے سامنے لانے والے عاطف اب اکثرسوشل میڈیا پر اپنی نصف بہترکے ممنون ومشکور نظرآتے ہیں۔
ویڈنگ اینورسری پر اہلیہ کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرنے والے عاطف اسلم نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ‘ اگرمجھے اپنی زندگی دوبارہ جینے کا موقع ملے تو اگلی دفعہ میں تمہیں جلدی ڈھونڈوں گا تا کہ ہم زیادہ تصاویراور ایک ساتھ مزید یادیں سمیٹ سکیں، میری ملکہ بننے کا شکریہ’۔
اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے والے عاطف نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد کی صحت اب پہلے سے بہترہے۔
گلوکارکی اس پوسٹ کو ان کے فالوورز نے بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے، گزشتہ رات سے اب تک تقریبا5 لاکھ صارف اسے لائک کرچکے ہیں۔
گزشتہ سال بھی عاطف نے سارہ کیلئے لکھا تھا، ‘میری ملکہ، مجھے اب تک اس بات کی خوشی ہے کہ تم مجھ سے ملیں، نہیں توپتہ نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی’۔
عاطف اسلم کی شادی 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ ہوئی، اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔ پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جبکہ اٴْن کے دوسرے بیٹے نے دسمبر2019 میں جنم لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں