مرغی کا گوشت مہنگا ہونے پر پاکستانیوں نے ’بائیکاٹ چکن‘ مہم شروع کردی، کتنے روپے کلو مل رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ اس رجحان کی وجہ شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے برائیلر مرغی کے گوشت کے استعمال کا بائیکاٹ بتایا گیا ہے۔ بائیکاٹ کے باعث بدھ کے روز بھی شہر کے عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی دیکھنے میں آئی۔ جس سےمرغی کے گوشت کی قیمت 338 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ اس سے قبل گوشت کی قیمت 376 روپے فی کلو پر پہنچی ہوئی تھی ،پاکستان کے

مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ چکن‘ کی مہم زور پکڑنے لگی ہے۔آج چکن صافی 500 روپے کلو اور بون لیس چکن 750 روپے کلو مل رہا ہے جبکہ بیف ہڈی والا 450 روپے کلو ہےبائیکاٹ چکن کی مہم ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہے جب مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے تک پہنچ چکی ہے، لاہور میں یہ 400 روپے فی کلو تک دستیاب ہے،ایک صارف نے لکھا کہ دو ہفتوںکیلئے چکن کا بائیکاٹ کیا جائے جبکہ دیگر صارفین کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے ۔ دوسرطرف لاہور ہائیکورٹ نے مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور مختلف محکموں کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائی کور ٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیا رکیاگیا کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، پنجاب حکومت کا اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول نہیں ،حکومت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیمتیں مقرر کرنے کا نظام پرائیوٹ لوگوں کو دے دیا۔عدالت مرغی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دے ۔تاہم وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائزز ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے دودھ اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ پر سخت نوٹس لے لیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل جیون کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرایسز نے کمشنر کراچی کو خط ارسال کیا جس میں شہر میں دودھ اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ کرنے والے منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے اسپیشل پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ افسران THE SINDH ESSENTIAL COMMODITIES PRICE CONTROL AND PREVENTION OF PROFITEERING AND HOARDING ACT, 2005 کے تحت کاروائی عمل میں لائیں۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون کا خط میں مزید کہنا تھا کہ دودھ اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ روکنے اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی مزید تیز کریں۔ انہوں نے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائزز کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں