کبھی نہیں چاہوں گا کہ ثانیہ اداکار عدنان صدیقی کیساتھ کام کرے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کی بیوی ثانیہ مرزا اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرے۔

حال ہی میں شعیب ملک نے اپنی بیوی ثانیہ مرزا کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئے۔
شو کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے انہوں نے دلچسپ جوابات دئیے۔
میزبان نے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ ہیروئن کونسی ہے؟
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں کرینہ کپور پسند ہیں جبکہ پاکستانی اداکاراؤں میں انہیں بہت ساری اداکارائیں پسند ہیں، تاہم ہانیہ عامر ان میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ کبھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ہانیہ عامر کے ساتھ نہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے کیونکہ اشنا شاہ ان کی بہت اچھی دوست ہیں۔
اس دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ اگر کبھی ثانیہ مرزا اداکاری کی دنیا میں آئیں تو وہ کون سا ہیرو ہے جس کے ساتھ آپ انہیں نہیں دیکھنا چاہیں گے ؟
انہوں نے جواب کہا کہ میں کبھی بھی ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہوں گا، حالانکہ ان کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اور وہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں لیکن میں پھر بھی چاہوں گا کہ ثانیہ ان کے ساتھ کام نہ کرے۔
اس دوران ثانیہ مرزا نے حیرت سے اپنے شوہر کو دیکھا اور کہا کہ میں جاننا چاہتی ہوں آخر شعیب ملک کیوں مجھے ان کے ساتھ کام کرتا نہیں دیکھنا چاہیں گے۔
جس پر شعیب ملک نے کہا کہ میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا۔
میزبان نے پوچھا کہ کون سے اداکار کے ساتھ آپ ثانیہ مرزا کو اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے؟
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے جواب دیا کہ ہمایوں سعید۔

اپنا تبصرہ بھیجیں