وزیراعظم کی ویڈیومیں اپنے گانے کے استعمال پرجواداحمد برہم

سیاسی جماعتوں کے ترانوں میں مقبول گلوکاروں کی آوازیں سنائی دینا اب عام سی بات ہے لیکن ایسا تبھی ممکن ہے جب مذکورہ گلوکارکی سیاسی ہمدردیاں بھی اسی جماعت کے ساتھ ہوں ۔

برابری پارٹی پاکستان کے نام سے اپنی سیاسی جماعت رکھنے والے گلوکار جواد احمد نے تازہ ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سے اظہاریکجہتی کیلئے ویڈیو میں اپنے گانے’ تم جیتو یاہارو’ کے بلا اجازت استعمال پرخاصی برہمی کااظہارکیا ہے۔
گلوکارنے موجودہ صورتحال میں وزیراعظم عمران خان سے اظہاریکجہتی کے لیے کی جانے والی سینیٹرعون عباس کی ایک ٹویٹ پرسخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ گانا اس مقصد کے لیے نہیں بنایا گیا تھا۔
عون عباس کی جانب سے شیئرکیے جانے والےوزیراعظم کے اس ویڈیو کلپ کے پس منظرمیں جواد احمد کا گانا سنائی دے رہا ہے۔
جواد احمد نے اپنی ٹویٹ سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا، ‘ میں نے یہ گانا جھوٹوں اورمنافقوں کےلیے نہیں بلکہ اس ملک کےنوجوانوں کےلیے بنایاتھا،ملک تباہ کرنے پر پوری قوم چاہتی ہے کہ آپ لوگ ہاریں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں