بالی ووڈ کے معروف اداکار جنہوں نے اپنے نام تبدیل کیے

بالی ووڈ میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں اپنے نام تبدیل کیے اور وہی نام اُن کی شہرت کی وجہ بنے۔
یہاں ہم اُن مشہور شخصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں آنے کے بعد اپنا نام تبدیل کیا۔
نام تبدیل کرنے والے بالی ووڈ اداکار:
امیتابھ بچن:
بالی ووڈ میں ’اینگری ینگ مین‘ کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے والد نے اُن کا نام ’انقلاب شریواستو‘ رکھا تھا.
تاہم بعد میں والدین نے اُن کا نام تبدیل کرکے امیتابھ رکھ دیا تھا۔
اپنی پہلی فلم کے بعد اداکار نے اپنے نام میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنا نام امیتابھ شریواستو سے بدل کر امیتابھ بچن رکھ لیا تھا۔
ریکھا:
بالی ووڈ کی خوبصورت دیوا، ریکھا کا اصل نام بھانوریکھا گنیشن تھا لیکن اُنہیں صرف ’ریکھا‘ کے نام سے شہرت ملی۔
پریتی زنٹا:
ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ پریتی زنٹا کا نام پریتم زنٹا سنگھ تھا۔
تاہم بالی ووڈ میں آتے ہیں اُنہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے پریتی زنٹا کردیا تھا۔
دھرمیندر:
بالی ووڈ میں انٹری سے پہلے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کا نام دھرم سنگھ دیول تھا۔
بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہوئے انہوں نے دھرمیندر کے نام سے جانے کا فیصلہ کیا۔
اکشے کمار:
اکشے کمار کے طویل کیرئیر کی طرح اُن کا نام بھی کافی لمبا تھا، ان کا اصل نام ’راجیو ہری اوم بھاٹیا‘ تھا۔
بعد ازاں انہوں بھی بالی ووڈ میں آتے ہی اپنا نام بدلنے کا فیصلہ کیا۔
رجنی کانت:
رجنی کانت بھارت کے وہ سینئر اداکار ہیں جن کے پوری دُنیا میں لاکھوں مداح موجود ہیں، اُن کا اصل نام ’شیواجی راؤ گائیکواڈ‘ تھا۔
تاہم اُنہوں نے مشہور ہدایتکار بالاچندر کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور ’رجنی کانت‘ رکھ لیا۔
سنی لیون:
سنی لیون کا اصل نام ’کرنجیت کور ووہرا‘ ہے۔
جبکہ اُنہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کے بعد، اپنا نام تبدیل کرکے ’سنی لیون‘ کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں