نامور اداکار محبوب عالم کی 28ویں برسی پرسوں منائی جائے گی

لاہور(شوبز ڈیسک) مقبول ٹی وی ڈرامہ ”وارث ”میں چوہدری حشمت کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکارمحبوب عالم کی 28ویں برسی پرسوں (جمعہ ) کومنائی جائے گی ۔ اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے محبوب عالم نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا۔

اداکاری کے شوق میںوہ کراچی سے لاہورآئے اور مختلف ٹی وی ڈراموں میں ثانوی سے کردار اداکیے جس کے بعد قسمت کی دیوی محبوب عالم پر مہربان ہوئی اور انہیں ڈرامہ سیریل ”وارث ”میں چوہدری حشمت خان کے کردار میں کاسٹ کیا گیا اس کردار کو کرنے کے بعد محبوب عالم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

محبوب عالم نے اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی ۔ محبوب عالم 18مارچ 1994 کو اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں