حکومت نے اتحادیوں سے رابطوں کا ایک اور دور کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر حکومت نے اتحادیوں سے رابطوں کا ایک اور دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات مسلم لیگ ق، ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دوبارہ رابطے کریں گی۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی کی وزیر اعظم سے ملاقات کروانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں