شام: شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی، 11 افراد ہلاک

دمشق:(انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق کے شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ دمشق کے مرکز میں واقع شاپنگ مال میں لگی، شعلوں نے چند لمحوں میں پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دکانوں میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں