روس کا یورپی یونین پر جوابی وار، 36 ممالک پر پابندی عائد کردی

روس نے برطانیہ اور جرمنی سمیت 36 ممالک کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

روس یوکرین جنگ کے پانچویں روز یوکرین اور بیلا روس کے درمیان سرحد پر روسی اور یوکرینی وفد کے مابین امن مذاکرات جاری ہیں تاہم یوکرین نے روس سے فوری طور پر جنگ بند کرنے اور روسی فوجیوں کے یوکرین سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے روس پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج یورپی کمیشن کی سربراہ نے روس پر یورپ کی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ نے روس پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی
روس نے بھی یورپی یونین پر جوابی وار کرتے ہوئے برطانیہ، جرمنی، اٹلی، اسپین، کینیڈا سمیت 36 ممالک کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔
روس کی جانب سے یورپی ممالک پر فضائی پابندی عائد کرنے کے بعد جاپان ایئرلائن نے آج ماسکو جانے والی اپنی فلائٹس منسوخ کردی
دوسری جانب یورپ کی جانب سے روس پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کے بعد روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کا پروگرام منسوخ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے روس پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردیں
ادھر چین نے روس پر کسی قسم کی پابندی لگانے کی مخالفت کردی۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، پابندیاں مسائل حل نہیں کرتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں