یوکرائن، پاکستانی سفارتخانے کا ڈیسک بند، طلبا کو ترنوپل پہنچنے کی ہدایت

یوکرائن میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی طلبا کی مدد کے لیے لیوو شہر میں قائم کیا گیا ڈیسک بند کردیا ہے۔ اب یہ سہولت صرف ترنوپل شہر میں دستیاب ہے۔
اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے مختلف شہروں سے طالب علموں کی بڑی تعداد پولینڈ، ہنگری اور دیگر ممالک میں داخل ہو چکی ہے یا سرحد پر لمبی قطاروں میں لگی ہے۔ تاہم خارخیو شہر میں موجود پاکستانی طلبا کی اکثریت شہر سے باہر نہیں نکل پا رہی۔
All Pakistanis in Ukraine are informed that Facilitation Desk at Lviv has been closed from today.

Now Facilitation Desk at Ternopil will receive all students and transfer them to border for evacuation.@SMQureshiPTI @ForeignOfficePk #Pakistan

— Pakistan Embassy Ukraine (@PakinUkraine) February 28, 2022

خارخیو میں موجود پاکستانی طلبا کے مطابق شہر میں شدید لڑائی جاری ہے اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد بڑے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔
اس صورتحال میں پاکستانی طلبا کے علاوہ بھارتی، بنگلہ دیشی اور دیگر ممالک کے طلبا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس شدید لڑائی میں ہرگز باہر نہ نکلیں۔
طلبا کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ روس خارخیو پر قبضہ کرنے کے لیے پورا زور لگا رہا ہے جبکہ یوکرائن کی فوج بھی بھرپور مقابلہ کررہی ہے اور یوکرائنی عوام بھی پوری طرح اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
طلبا کے مطابق پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے طالب علم بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مکمل تعاون کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں