پاکستان ،آسٹریلیا کرکٹ میچز،راولپنڈی پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھنے کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان مرتب کر لیا

شہریوں کی سہولت ،ٹریفک کو متبادل روٹس پر رواں دواں رکھنے کیلئے شاہرائوں پر آگاہی بینر آویزاں ،آفیشل پیجز ،ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال سے آگاہی فراہم کی جائیگی

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ٹریفک ہیڈ کواٹر نے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں 27فروری تا08مارچ 2022پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے کرکٹ میچزکے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان مرتب کر لیا۔
شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو متبادل روٹس پر رواں دواں رکھنے کیلئے شاہراہوں پر آگاہی بینر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ آفیشل پیجز اور ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطا بق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں27فروری تا08مارچ پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین ہونے والے کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان مرتب کر لیا ۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشادکے مطابق کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کی350اہلکارسپیشل ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں07ڈی ایس پیز،21انسپکٹر،235ٹریفک وارڈنز اور87ٹریفک اسسٹنٹ شامل ہیں،دونوں ٹیمیں27فروری سے پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گی ۔دوران میچ اسٹیڈیم روڈ کو 9thایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف کو عام ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
اس دوران اسلام آباد9thایونیو سے آنے والی ٹریفک براستہ فیض آباد ایکسپریس وے اور IJPروڈ سے پنڈورہ چونگی ، کٹاریاں، کیرج فیکٹری ، پرودھائی موڑ ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی جبکہ راولپنڈی سے ڈبل روڈ 9thایونیواسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ مری روڈ فیض آباد اسلام آباد داخل ہو سکے گی ۔کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا اس دوران اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گاجبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ 6thروڈ سید پورروڈ سے اسلام آبادداخل ہو سکے گی جبکہ غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔
اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کا کہنا تھا کہ دوران میچ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کیلئے راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پرمتبادل راستوں کے متعلق آگاہی بینر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے تا کہ دیگر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ٹریفک سہولیات فراہم کی جا سکیں جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور ریڈیو اسٹیشن 88.6کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال کے متعلق گاہے بگاہے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کی سہولت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ، ٹیموں کی سکیورٹی اور شہر میں ٹریفک کی بلا تعطل ٹریفک کی روانی ،سکیورٹی اداروں و ٹریفک پولیس سے زیادہ شہریوں کے تعاون سے مشروط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں