پی ایس ایل 7: کیا راشد خان فائنل کھیلیں گے؟ افغان آل راؤنڈر کا جواب آ گیا

اسلام آباد: (سپورٹس ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان نے ایونٹ کے فائنل کھیلنے کی تردید کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں راشد خان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندر کا حصہ بننا اور فائنل میں لڑکوں کے ساتھ کھیلنا بہت اچھا ہوتا۔ تاہم ملکی نمائندگی کی وجہ سے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکوں گا۔ جو ہمیشہ میری لیے پہلی ترجیح ہوتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ثمین رانا، ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں