راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی کھلاڑی اسلام آباد پہنچنا شروع

اسلام آباد: (سپورٹس ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی اظہر علی، بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کھلاڑی اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ پی ایس ایل میں نمائندگی کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد اور نسیم شاہ کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے لیکن دونوں کھلاڑی ٹیسٹ سکواڈ کے ہمراہ رہیں گے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل، امام الحق اور فواد عالم دو روز قبل اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی دو روز قبل اسلام آباد پہنچے ہیں، نسیم شاہ، بابر اعظم، اظہر علی اور سرفراز احمد تین روزہ آئسولیشن کے بعد 27 فروری کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں