مسلسل سات پلے آف کھیلنے اور اسپورٹس مین اسپرٹ اور فائٹنگ اسپرٹ سے کھیلنے پر پشاور زلمی ٹیم کو مبارکباد

بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی پر زلمی فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) :، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ مسلسل سات پلے آف کھیلنے اور اسپورٹس مین اسپرٹ اور فائٹنگ اسپرٹ سے کھیلنے پر پشاور زلمی ٹیم کو مبارکباد ، بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی پر زلمی فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، آئندہ سیزن میں زلمی فینز بھی ووٹنگ کے زریعے ٹیم کے انتخاب میں اپنی رائے دے سکیں گے ، پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے مسلسل سات پلے آف میچز کھیلنے پر پشاور زلمی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے مسلسل ساتویں پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھاکر پلے آف میں جگہ بنائی۔
جاوید آفریدی نے زلمی فینز کا بھی شکریہ ادا کیا اور اور کہا کہ زلمی فینز نے ہمیشہ کی طرح ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا ۔

جاوید آفریدی نے زلمی فینز کو مخاطب کرکے کہا کہ اس بار زلمی فائنل تک جگہ بناسکی جس پر فینز سے معذرت کرتے ہیں لیکن ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم میں کوویڈ کیسز، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی اپنی ٹیم کیساتھ ۔ مصروفیات اور بائیو سیکور کی ذہنی مشکلات کے باعث مشکلات سے سامنا رہا لیکن اس کے باوجود ٹیم نے بہترین اسپرٹ سے کرکٹ کھیلی جاوید آفریدی نے کہا کہ آئندہ پی ایس ایل میں زلمی فینز بھی ڈرافٹ اور ٹیم کے حوالےسے سے اپنی رائے دے سکیں گے کیونکہ فینز ہمارے اہم ترین اسٹیک ہولڈر ہیں اور ان کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی ۔

جاوید آفریدی نے کہا انشاللہ پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوگی اور خیبر پختونخوا میں بسنے والے زلمی فینز کے کے لیے دلچسپ پلان لیکر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں