انڈین پریمئیر لیگ کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا

انڈین پریمئیر لیگ کے 15 ویں سیزن کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا ہے، آئی پی ایل کے میچز صرف دو شہروں میں کھیلے جائیں گے۔انڈین پریمئیر لیگ انتظامیہ کے مطابق کووڈ کے خدشات کے باعث اس سال لیگ صرف دو شہروں تک محدود کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کے بیش قیمت ایونٹ کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی اور پونے میں لیگ کے میچز منعقد کئے جائیں گے، ممبئی کے تین اور پونے کے ایک اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کا انعقاد ہو گا۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم ، بریبورن اسٹیڈیم اور ڈی وائے پٹیل اسٹیڈم کو آئی پی ایل کی میزبانی ملی ہے ، جبکہ پونے کا ایم سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم بھی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کے 55 میچز ممبئی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ پونے میں 15 میچز کا انعقاد ہو گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک لیگ کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2022 کا آغاز 26 یا 27 مارچ کو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں