میرا نے مجھ سے انگریزی کی ٹیوشن مانگی تھی: انوشے اشرف

کراچی: (شوبز ڈیسک) اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے دعوی کیا ہے کہ اداکارہ میرا نے ان سے انگریزی کی کلاسز لینے کی درخواست کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انوشے اشرف نے ایک ویب چینل کے شو میں شرکت کی جس کے دوران انکشاف کیاکہ اداکارہ میرا نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور پوچھا کہ کیا آپ ہفتے میں دو دن انگریزی کلاس کی ٹیوشن دیں گی؟

اداکارہ نے کہا کہ میں میرا کی بات سن کر ہنسنے لگی، مجھے لگا کہ وہ مذاق کر رہی ہیں لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مذاق نہیں کر رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں