پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے

لاہور:(کامرس ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ایک سو سے 2 سو روپے تک کا اضافہ کردیا۔

مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے آفٹرشاکس، پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا، لاہور سے مختلف شہروں کے لیے کرائے بڑھا دئیے گئے، کرایوں میں 100 سے 200 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا گیا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 1500 سے بڑھا کر 1600روپے کردیا گیا جبکہ کراچی کا 3550 کرایہ 2 سو روپے اضافہ سے 3750 روپے ہوگیا۔

ملتان کا 1230 سے بڑھا کر 1300 روپے مقرر،اسلام آباد کا 1300سے بڑھا کر 1350 روپے کردیا گیا، سیالکوٹ کا کرایہ 550 سےبڑھا کر 600 روپے کردیا گیا جبکہ سرگودھا کا 670 سے بڑھا کر 750 ہوگیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ سے اپنا منافع برقرار رکھیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے صرف عام آدمی متاثر ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں