معروف اداکارنعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر ویب سیریز میں جلوا گر ہونگے

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر ویب سیریز میں جلوا گر ہونگے۔ ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم کے نئے نام سے پیش کی جائے گی۔انتہائی متوقع سیریز من جوگی ، جس کے ستارے سب صبا قمر اور نعمان اعجاز ہیں، اس کو اب مسز اینڈ مسٹر شمیم کا نیا نام دے دیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا پہلا نام من جوگی تھا جو اب مسز اینڈ مسٹر شمیم ہو گا۔
یہ عنوان روایتی طور پر شادی شدہ جوڑے کے ایک تصور کی عکاسی کرتا ہے۔ سیریز کے اعلان کی ابتدا سے ہی انوکھے اور منفرد شو کے لئے بڑی توقعات پیدا ہو گئیں۔ اب اس کے بنانے والوں نے سیریز نئے نام ‘مسز اینڈ مسٹر شمیم’ کا اعلان کر دیا جو ایک جوڑے کے عجیب وغریب سفر پر مبنی ہے۔اس شو کی ہدایات معروف ڈائریکٹر کاشف نثار نے دی ہیں جو اس سے پہلے کئی آرٹسٹک ڈرامہ سیریز کی ہدایات دے چکے ہیں جن میں دم پخت ۔

آتش عشق اور اورنگریزا شامل ہیں۔ اس کی کہانی سجیع گل نے لکھی ہے جن کا شمار پاکستان کے نمایاں ڈرامہ نگاروں میں ہوتا ہے جو سماجی مسائل پر لکھتے ہیں اور جنہوں نے زندگی شو اور رنگریزا بھی لکھی ہے۔ اس کے بنانے والوں نے اس کے پہلے نام من جوگی کو تبدیل کرکے مسٹر اینڈ مسز شمیم کر دیا ہے اور کافی سوچ بچار کے بعد اس کے ٹائٹل کو ایک نئے انداز میں موڑ کر مسز اینڈ مسٹر شمیم کر دیا ہے۔
ڈائریکٹرکاشف نثار نے کہا،” ہم اس کے عنوان کے بارے میں بہت غوروخوض کر رہے تھے اور آخر ہم نے فیصلہ کیا کہ اس کا نیا نام ‘مسز اینڈ مسٹر شمیم’ ہو، جو معاشرے کے بدلتے ہوئے منظر نامے کو ظاہر کرتا ہے ؛ جس میں ایک عورت تعلقات میں برابری کا کردار ادا کرتی ہے۔ صبا قمر اور نعمان نے مسز اینڈ مسٹر شمیم کے کرداروں کو حقیقی رنگ دیا ہے۔ زندگی کی جانب سے تیار کی گئی ‘مسز اینڈ مسٹر شمیم’ ، ایک منفرد محبت کی کہانی ہے جو دوستی سے رفتہ رفتہ دونوں کے دلوں میں بڑھ کر محبت میں ڈھل گئی ہے۔ یہ شو جلد ہی ZEE5پر پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں