حجاب تنازع، فیروز خان بھارتیوں پر برس پڑے

اس ظلم کے خلاف نہ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے ،یہ وہ وقت ہے جب ایمان کو تھامنا جلتے ہوئے کوئلے کو تھامے رکھنے کے مترادف ہے، اداکار

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بھارت میں جاری حجاب تنازع پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔فیروز خان نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں وہ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں مسلم خاتون ٹیچر اور طالبات کو برقع اور حجاب کے ساتھ اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

طالبات اور خاتون ٹیچر نے سکول کے باہر سڑک پر کھڑے ہوکر حجاب اور برقع اتارا جس کے بعد انہیں اسکول میں داخل ہونے دیا۔فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ شرم آنی چاہیے ان لوگوں پر جو اس ظلم کے خلاف نہیں بول رہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ یہ لوگ تقریبا کسی بھی گھٹیا پن کے لیے کھڑے ہوں گے اور اس کا جواز پیش کریں گے لیکن یہ خواتین کو خود کو ڈھانپنے کے اس طرح کے بنیادی حق کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ وہ وقت ہے جب ایمان کو تھامنا جلتے ہوئے کوئلے کو تھامے رکھنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں