عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر ملتوی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی آنے والی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔
ممبئی(شوبز ڈیسک) عامر خان کو بالی وُڈ کا بہترین اداکار قرار دیا جاتا ہے، جبکہ ان کے ساتھ کرینہ کا جوڑ ان دونوں اداکاروں کے مداحوں کو بےحد پسند ہے، اس کی بہترین مثال ان کی گزشتہ فلم تھری ایڈیٹس ہے جس میں کرینہ اور عامر خان کی جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا تھا۔

عامر خان اور کرینہ کی نئی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ریلیز ہونے کو تھی جس کے لئے ان کے مداح منتظر ہیں تاہم اب اس فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ ہالی ووڈ فلم ’’فوریسٹ گمپ‘‘ کا ہندی ری میک ہے، جوکہ 2022 میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے یہ فلم رواں سال 14 اپریل کو ریلیز ہونی تھی لیکن فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔
عامر خان پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وجہ بتائی گئی ہے کہ فلم مقررہ وقت پر مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے یہ فلم 14 اپریل کے بجائے اب 11 اگست 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائی گی۔

واضح رہے کہ فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز کئی بار تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔

اس سے قبل یہ فلم سنجے دت کی فلم ’’کے جی ایف چیپٹر2‘‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی تھی لیکن عامر خان اور ان کی ٹیم نے اپنی فلم کو سنجے دت کی فلم کے ساتھ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کر کے فلم کی ریلیز ملتوی کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں