شاہ رخ خان نے تھیٹر میں خود اپنی فلم کے ٹکٹ فروخت کئے

ممبئی: (شوبز ڈیسک) شاہ رخ خان نے ایک مرتبہ ممبئی کے تھیٹر میں اپنی ہی فلم کے ٹکٹ فروخت کئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 1994 میں اپنی فلم “کبھی ہاں کبھی ناں” کے افتتاحی دنوں میں شاہ رخ خان نے فلم کی پروموشن کیلئے ایڈوانس ٹکٹ بکنک ونڈو پر بیٹھ کر ٹکٹوں پر آٹو گراف دیتے ہوئے فروخت کئے تھے۔

یہ فلم ان کی ابتدائی ریلیز میں سے ایک تھی جو آگے چل کر مقبول ہوئی، کافی عرصہ اس فلم کو آن ایئر کرنے کیلئے کوئی خریدار نہیں مل رہا تھا، شاہ رخ خان اس فلم کیلئے پہلی پسند نہیں تھے بلکہ عامر خان اور جوہی چاولہ مرکزی جوڑی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں