قندیل بلوچ کیس، مرکزی ملزم وسیم کی رہائی پر عثمان خالد بٹ برہم

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار عثمان خالد بٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کے بری کرنے کے عدالتی فیصلے پر سوال اٹھا دیا۔قندیل بلوچ قتل کیس کے فیصلے پر عثمان خالد بٹ نے ردعمل میں ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں مطالبہ کیا کہ عدالتی حکم کو عام کیا جائے تاکہ ہمیں معلوم ہوسکے کہ وسیم نے عمر قید کی اپیل کیسے جیتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ملزم اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے تو اسے رہا کرنے کی کیا تک ہی کیا کوئی مجھے سمجھا سکتا ہی ۔اداکار نے لکھا کہ ہم اس وقت ایک اعلی سطحی اور ناقابل یقین حد تک سفاکانہ قتل کے مقدمے کے اختتامی مراحل میں ہیں، اس مرحلے میں ایسا فیصلہ آنا انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ گھنانے جرائم کی سزا میں کمی یا اسے ختم کیا گیا ہو، ہمارے عدالتی نظام میں ایسی خامیاں اب بھی کیوں موجود ہیں جن کے تحت قاتل آخر میں آزاد گھوم پھر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں