پاکستان کسٹمز کی کارروائی، 8 کروڑ کی مالیتی منشیات ضبط

پاکستان کسٹمز نے گوادر میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 کروڑ کی مالیتی منشیات ضبط کر لیں۔

گوادر(کرائم ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضبط شدہ منشیات میں 255 کلو گرام افیون شامل ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کلکٹریٹ آف کسٹمز، گوادر کی اے ایس او ٹیم نے گاڑی کے طویل تعاقب کے بعد گانز میں منشیات کو قبضے میں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس سسٹم میں اس ماہ بھی خرابیاعلامیے کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گاڑی کی مکمل تلاشی کے نتیجے میں 255 کلو گرام افیون برآمد ہوئیں، برآمد شدہ منشیات کسٹم ہاؤس گوادر منتقل کردی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے پاکستان کسٹمز کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں