نواب شاہ: زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

نواب شاہ: (کرائم ڈیسک) نواب شاہ کے علاقے نواب ولی محمد کچے کی زمین پر بھنڈ اور زرداری برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

نواب شاہ کے قریبی علاقے نواب ولی محمد میں زمین کے تنازعہ پر زرداری برادری اور بھنڈ برادری میں خونی تصادم ہوگیا۔ دونوں برادریوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بجق ہوگئے۔ موقع پر پہنچنے والے ایس ایچ او مرزا پور عبدالحمید کھوسو بھی فائرنگ کی زد میں آگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی ہونے والے کو قاضی احمد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں