32

ہمارے ارکان کے بکنے کی وجہ سے حفیظ شیخ کو شکست ہوئی ، وزیر اعظم عمران خان

ہمارے ارکان کے بکنے کی وجہ سے حفیظ شیخ کو شکست ہوئی ، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی نے ضمیر بیچا، جس کی وجہ سے  عبدالحفیظ شیخ کو شکست ہوئی، جو میرے ساتھ ہیں وہ کل میرےساتھ ہوں گے، آپ عوام کے نمائندے ہیں،  پیسہ دے کر ضمیر بیچنا بددیانتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی بھی شریک  ہوئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک مقصد کے تحت سیاست میں آیا، میرا یقین جمہوریت پر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے لیے حکمت عملی طے کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی کو کل ہر صورت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے، ارکان اسمبلی نے کہا کہ آپ جس مقصد کو لے کر آئے ہیں، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جس کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں