نادیہ خان اور شرمیلا کا ایک دوسرے کو ہرجانے کا نوٹس

لاہور: (شوبز ڈیسک) اداکارہ نادیہ خان نے پی پی رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نادیہ خان کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ ان کے وکیل شرمیلا فاروقی کو ایک خاتون کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے استعمال پر ہتک عزت کے لئے 5 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ کاش شرمیلا فاروقی نے کسی ضرورت مند خاتون یا کسی بے سہارا بچے کی مدد کی ہوتی تو بھی میڈیا ہماری توجہ حاصل کرتا۔

دوسری جانب پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے بھی نادیہ خان کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں