ہانیہ عامر اور فرحان سعید پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی اور فرحان سعید کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے ہر بار معروف شخصیات کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا سلسلہ برقرار ہے۔
پشاور زلمی نے اس بار اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کو بھی اپنی فرنچائز کا ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

قبل ازیں پشاور زلمی کی جانب سے ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو پہلے ہی پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنایا جاچکا ہے تاہم اس میں اب اضافہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں