سینئراداکارمسعود اخترکی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اور سینئر اداکارمسعوداخترکو ناسازی طبیعت کے باعث سرگنگارام ہسپتال میں داخل کرادیاگیا۔

مسعود اختر کی اہلیہ نے اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسعوداخترچند دنوں سے بہت بیمارہیں، انہوں نے گزشتہ چار روز سیکھاناپینا چھوڑ دیا ہے۔اہلیہ نے مزید کہا مسعود اختر نہ چل پارہے ہیں اور نہ کوئی بات کررہے ہیں، صبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کرادیاہے۔ مسعود اختر کی اہلیہ نے ان کی صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ اداکارمسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ مل چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں