تیز ہوا کے باعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتہ

کیٹی بندر(نیوز ڈیسک) ٹھٹھہ کی بندر گاہ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں تیز ہواؤں سے طغیانی کے باعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں ہیں۔ 83 ماہی گیر لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے سمندر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن زیادہ ہوا کے دباؤ کے باعث مزید لوگوں کی زندگی خطرے میں جاسکتی ہے۔

ترجمان فشر فوک فورم نے بتایا ہے کہ: ” ایک کشتی کے 5 ماہی گیر تیر کر کیٹی بندر پہنچ گئے جبکہ دوسری کشتی کے 20 اور تیسری کشتی کے 18 ماہی لاپتہ ہیں۔ کیٹی بندر کے قریب حجامڑو کریک میں ایک کشتی الٹی تھی۔ جس میں 16 افراد سوار تھے، 4 کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں