نظرثانی شدہ 5.37 فیصد شرح نمو 14 سال کی دوسری بہترین شرح نمو ہے: شوکت ترین

اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) شوکت ترین نے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ 5.37 فیصد شرح نمو گزشتہ 14 سال کی دوسری بہترین شرح نمو ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل تیسری مرتبہ پاکستان اکانومسٹ کے نارمل انڈیکس میں پہلی 3 پوزیشنز میں رہا، کسی اور ملک نے یہ اعزاز حاصل نہیں کیا، گزشتہ مالی سال کی نظرثانی شدہ 5.37 فیصد شرح نمو اس کی عکاس ہے، معاشی اصلاحات، پالیسی اقدامات سے معیشت پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بلوم برگ نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان 10 سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہوگیا، اگلے 10 سال میں روز گار بڑھے گا اور انسانی ترقی میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں