عام آدمی پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا،ترجمان وزارت خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ضمنی مالیاتی بل میں عام آدمی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ چکن،ڈبل روٹی پر ٹیکس لگانے کی خبریں درست نہیں، حکومت نے عام آدمی پر ایسا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی مالیاتی بجٹ پچھلے ایک ہفتے سے اسٹینڈنگ کمیٹیز میں زیربحث تھا۔
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے سارے پروگرام اپوزیشن نے لیے ہیں، 2018 میں ہماری حکومت آنے سے پہلے مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے پاس قرضہ لینے کیلئے گئے تھے اس پر آئی ایف کا جواب تھا کہ الیکشن ہورہے ہیں اگر مسلم لیگ ن جیت جاتی ہے تو آجائے گا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما قرضہ لینے آئی ایم ایف کے پاس خود گئے تھے اور الزام ہمیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے تین سال میں اسٹیٹ بینک سے ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا بلکہ اسٹیٹ بینک کے 1500 ارب واپس کردیے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں