نئی دہلی:(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ریاست گووا میں سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا انتہائی قیمتی مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔
پرتگال اور حالیہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بھارت میں مقبولیت بڑھ گئی ،گو وا ریاست میں 65قیمتی پتھروں سے سپر سٹار کا مجسمہ نصب کر دیا گیا جس پر 12ہزار پاؤنڈ لاگت آئی۔
مقامی سیاسی رہنماؤں نے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے مجسمے کو نصب کرنا خوش آئند قرار دیا کہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں میں فٹبال کھیلنے کا شوق پیدا ہو گا۔