لاہور میں ایک سال کے دوران اجتماعی زیادتی کے 26 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف

صوبائی دارالحکومت میں رواں سال کے دوران جنسی زیادتی کے کل 481 واقعات رپورٹ ہوئے، پنجاب کے پانچ شہر خواتین کے لیے حساس ترین قرار

لاہور(کرائم ڈیسک) لاہور میں ایک سال کے دوران اجتماعی زیادتی کے 26 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف، صوبائی دارالحکومت میں رواں سال کے دوران جنسی زیادتی کے کل 481 واقعات رپورٹ ہوئے، پنجاب کے پانچ شہر خواتین کے لیے حساس ترین قرار۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانوں میں گیارہ ماہ میں زیادتی کی481، اجتماعی زیادتی کے 26 اور تیزاب گردی کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے،پنجاب کے پانچ شہر خواتین کے لیے حساس ترین رہے،خواتین کے لیے غیر محفوظ ٹاپ فائیو شہروں میں 286 خواتین قتل ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق لاہورمیں خواتین کے اغوا ء کے 136 واقعات رپورٹ ہوئے،گھریلو تشدد کے 134 ، اقدام قتل کی 38 وارداتیں ہوئیں،خواتین کے قتل کے اعداد و شمار میں لرزہ خیز انکشافات بھی سامنے آئے،پانچ شہر خواتین کے لیے حساس ترین رہے،خواتین کے لیے غیر محفوظ ٹاپ فائیو شہروں میں 286 خواتین قتل ہوئیں۔

خواتین کے قتل کی سب سے زیادہ 89 وارداتیں لاہور میں ہوئیں،فیصل آباد خواتین کے قتل کی وارداتوں کے حوالے سے 66 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،راولپنڈی میں 48 حوا کی بیٹیاں قتل ہوئیں،گوجرانوالہ میں 42 سرگودھا میں 41 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا،غیر کے نام پہ قتل کے سب سے ذیادہ 15 واقعات فیصل آباد میں رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں