راولپنڈی (کرائم ڈیسک) گنجمنڈی پولیس نے خود کو سرکاری نمائندہ ظاہر کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن کو گرفتار کر لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ناصف گورو کو اپنے زیر، استعمال گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ۔
سائرن اور ممنوعہ لائٹ استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا ،ناصف گورو کے قبضے سے سرکاری نمبر پلیٹ،ممنوعہ لائٹ سائرن اور گاڑی قبضے میں لی گئی ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ناصف گورو کے خلاف قابل ضمانت دفعات 171 اور 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم سرکاری نمبر پلیٹ اور ممنوعہ لائٹ کا کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا،ملزم گاڑی پر سرکاری نمبر اور لائٹ لگا کر سوشل میڈیا پر تشہیر کرتا تھا،ناصف گورو وزیر داخلہ شیخ رشید اور پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق کو سپورٹر بھی رہا۔