اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اسلام آباد میں اے این ایف نارتھ اور اے این ایف انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے 55 ہزارامریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرلی ۔
ترجمان کے مطابق 2.35 کلو آئس کو پلاسٹک کے ڈبوں میں پیک کیا گیا تھا ،ملزم اسامہ جمیل پبلک ٹرانسپورٹ پر منشیات لے کر جا رہا تھا- کے مطابق ملزم RIS 30 نمبر پلیٹ کی ویگن میں سفر کر رہاتھا،اے این ایف نے بر وقت کاروائی کر کے تمام منشیات تحویل میں لے لی۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔