کیا سلمان خان سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو شادی پر تحفہ دے رہے؟

بالی ووڈ اداکار سلمان خان سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو شادی پر تحفہ دے رہے ہیں یا نہیں حقیقت سامنے آگئ۔

ممبئی(شوبز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کترینہ کی شادی پر سیکیورٹی کی ذمہ داری سلمان خان کے باڈی گارڈ نے پوری کردی۔
کترینہ کیف کی شادی کی سیکیورٹی کے لیے سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے سیکیورٹی فراہم کی ہے۔
تاہم سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرو کی کمپنی ٹائیگر سیکیورٹی نے سکس سینسز فورٹ کی سیکیورٹی سنبھال لی۔
یاد رہے کہ اداکار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف وکی کوشل سے شادی کرنے جارہی ہیں۔
شادی کی تقریبات راجستھان میں مادھوپور کے سکس سینسز فورٹ میں ہوں گی۔
تاہم ابھی اس بات کی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے کہ سیکیورٹی سلمان خان کے کہنے پر دی گئی ہے یا پھر کترینہ و وکی نے ذاتی طور پر کمپنی کو سیکیورٹی کے لیے ہائر کیا۔
واضح رہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو مہندی کی تقریب سے ہوگا جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں