کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر جاں بحق

33 سالہ جانداد خان کو بیٹنگ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا، جاں بحق کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کرکٹر انتقال کر گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قائد آباد کے علاقہ ریڈیو پاکستان کالونی میں جاری مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں وقار سپورٹس کے خلاف بیٹنگ کے دوران 33 سالہ جانداد خان کو دل کا دورہ پڑگیا۔

کرکٹر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی انتقال کرگیا۔

زون 5 کے نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والے جانداد خان کا آبائی تعلق بنوں سے تھا جب کہ وہ گل احمد چورنگی کا رہائشی اور محنت مزدوری کیا کرتا تھا۔ جانداد خان کی 9 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔ جاں بحق نوجوان کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں